مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں پولیس کو طاقت کے استعمال کو خودکار طور پر قانونی تحفظ فراہم کرنے والے مجوزہ قانون کے خلاف مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا، جس کے دوران مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق فرانس کے کئی شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
پیرس، مارسے، لیون اور تولوز میں ہونے والے ان مظاہروں میں تقریبا 50 ہزار افراد نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ